19واں سالانہ سونا انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ ایف ایف سی ریڈ گالف کلب کی ٹیم نے جیت لیا

پیر 18 نومبر 2019 23:27

سکھر۔ 18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) 19واں سالانہ سونا انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ ایف ایف سی ریڈ گالف کلب کی ٹیم اپنے نام کرلیا، جبکہ ایف ایف سی گرین گالف کلب کی ٹیم رنر اپ رہی‘ یہ ٹورنامنٹ سونا گالف کورس ایف ایف سی گوٹھ ماچھی صادق آباد میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں سو سے زائد مردو خواتین گالفرز نے حصہ لیا جن میں پانچ کورئین گالفرز بھی شامل تھے، پاکستان سے حصہ لینے والے گالفرز ملک کے مختلف شہروں بشمول ملتان‘بہاولپور‘پنوعاقل‘ صادق آباد‘ راولپنڈی‘ کراچی‘ ڈیرہ اسمعیل خان‘ ایبٹ آباد اور لاہور گالفرز کلب سے تعلق رکھتے تھے۔

گراس کیٹیگری میں ہینڈی کیپ بوائز پٹنگز 12سال اور کم تر مقابلوں میں عمرجاوید نے پہلی پوزیشن‘ ایان اظہر نے دوسری پوزیشن جبکہ ایان نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح گرلز پٹنگز 12سال اور اس سے کم تر مقابلوں میں مائزہ فاطمہ نے پہلی‘ آئرہ علی نے دوسری جبکہ حاجرہ اسد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح بوائز پٹنگز 13 تا 17سال کے مقابلوں میں حسیب اسد نے پہلی‘شاہیر خٹک نے دوسری اور مقیت رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گراس کیٹیگری میں 13سال اور اس سے زیادہ مقابلوں میں اسد حمید اول‘ طارق سجاد دوئم اور شہزاد احمد سوئم پوزیشن حاصل کی۔ نیٹ 12سال اور اس سے کم مقابلوں میں غفار الحسن اول‘ عبدالمجید دوئم اور جاوید اختر سوئم۔ گراس 12سال اور اس سے کم عمر مقابلوں میں عباس شاکر اول‘ محمد مشتاق دوئم اور اصغر علی سوئم پوزیشن حاصل کی۔ گرلز پٹنگز میں 13تا 17 سال کے مقابلوں میں زوہا طلعت نے پہلی‘ ارواعلی نے دوسری اور ماہ نور جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہینڈی کیپ مقابلوں کی کیٹیگری نیئراسٹ ٹو پن کٹیگری میں لیفٹیننٹ (ر)کرنل محسن لانگسٹ ڈرائیو میں لیفٹیننٹ (ر) اعجاز فاروقی میکسیمم پئیرز شہزاد احمد جبکہ یکسی مم برڈیز معاذ وڑائچ کامیاب رہے۔ سینئرز کے میچ میں منصور احمد اول‘ بریگیڈیر (ر) سید علی حیدر کاظمی دوئم اور بریگیڈئیر (ر) محمد جمیل سوئم رہے۔ وٹیراں کیٹگری میں میجر (ر) خالد محمود عاصم اول‘ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سرفرازخان دوئم اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) اعجاز فاروقی سوئم رہے۔

خواتین گالفرز کے مقابلوں میںمسز غلام محی الدین نے دوسری جبکہ مسز خیال زادہ خٹک اور مسز شعیب سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 12سال اور اس سے کم تر مقابلوں میں نیئرسٹ ٹو پلز عبدالقادر، لانگسٹ ڈرائیو ظہور حسین‘ محمد مشتاق اور سیکسی مم برڈیز محمد عباس شاکر۔ نٹ پرائز 13سال اور اس سے زائد عمر کے مقابلوں میں مسٹر چوائے ہانگ کنگ نے پہلی‘ محمد طفیل نے دوسری اور معاذ وڑائچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی ریذیڈنٹ مینجر ایف ایف سی گوٹھ ماچھی برگیڈیئر (ر) طلعت محمود جنجوعہ اور ریذیڈنٹ منیجر ایف ایف سی میر پور ماتھیلو برگیڈیئر (ر) محمد جمیل نے ایف ایف سی ریڈ کی ونر ٹیم کے گالفرز عباس شاکر‘ شہزاد احمد‘ طارق سجاد‘ اسد حمید اور ایف ایف سی گرین رنر اپ ٹیم کے گالفرز رانا اسرار احمد‘ محمد طفیل‘ جاوید اختر اور محمود اقبال وڑائچ سمیت کامیاب گالفرز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 18/11/2019 - 23:27:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :