ٹیفن سٹپاس نے اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 19 نومبر 2019 00:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) یونان کے سٹیفن سٹپاس نے اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ارینا ٹو لندن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں یونان کے سٹیفن سٹپاس نے آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا، پہلے سیٹ میں 6-7 سے شکست کے بعد سٹپاس نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ بالترتیب 6-2 اور 7-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 00:05:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :