چیک ٹینس سٹار ٹومس برڈیچ کا ریٹائر ہونے کااعلان

منگل 19 نومبر 2019 00:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) ٹینس سٹار ٹومس برڈیچ نے گزشتہ روز لندن میں اے ٹی پی فائنلز میں تصدیق کی ہے کہ وہ 17برس کے اپنے کیرئیر کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں۔ چیک کے عالمی نمبر103کھلاڑی نے 13ٹائٹلز جیتے ہیں اور وہ 2015 میں اپنے کیریئر کی سب سے اونچی چوتھی پوزیشن پر پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

34سالہ برڈیچ جولائی2010 سے اکتوبر2016 تک ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل تھے تاہم وہ گزشتہ دو سیزن میں کمر کی انجری کے باعث جدوجہد کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔

انہوں نے کبھی بھی گرینڈ سلام ٹائٹل نہیں جیتا اور وہ 2010 میں یہ ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچے تھے جب انہوں نے فائنل میں رافیل نڈال سے شکست کھانے سے قبل راجر فیڈرر اور نواک ڈجوکووک کو ہرایا تھا۔ راڈک سٹپانک کے ہمراہ انہوں نے جمہوریہ چیک کو 2012 اور 2013 میں ڈیوس کپ کی فتوحات تک پہنچایا تھا۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 00:06:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :