افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹور میچ کل شروع ہوگا

منگل 19 نومبر 2019 11:56

افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹور میچ کل شروع ہوگا
لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ میچ سے قبل چار روزہ ٹور میچ کل بدھ سے لکھنئو میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ٹیم افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کلین سویپ کر چکی ہے جبکہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز افغانستان نے 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔ چار روز ٹور میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک لکھنئو میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 11:56:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :