سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک نے یورو کپ 2020 کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 19 نومبر 2019 17:07

سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک نے یورو کپ 2020 کیلئے کوالیفائی کر لیا
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک نے یورو کپ 2020 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ یورو کوالیفائنگ میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے جبرالٹر کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی، اٹین نے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے دو گول سکور کئے، گروپ ڈی میں سوئٹزرلینڈ کی یہ پانچویں فتح ہے اور اس نے 17 پوائنٹس کے ساتھ یورو کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی گروپ میں ڈنمارک اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا، ڈنمارک نے آٹھ میچ کھیل کر چار میں کامیابی حاصل کی اور چار میچ برابر کھیلے، اس طرح ڈنمارک نے 16 پوائنٹس کے ساتھ یورو کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 17:07:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :