یورو کپ کوالیفائنگ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 19 نومبر 2019 17:07

یورو کپ کوالیفائنگ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) یورو کپ کوالیفائنگ میں کل بدھ کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا، گروپ سی میں ہالینڈ اور ایستونیا کی ٹیمیں ایمسٹرڈیم میں مدمقابل ہوںگی، اسی گروپ کا دوسرا میچ جرمنی اور ناردرن آئرلینڈ کے مابین فرینکفرٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گروپ ای کے پہلے میچ میں ویلز اور ہنگری کی ٹیمیں کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ سلواکیہ اور آزربائیجان میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 17:07:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :