پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونیئر اسکرائبل چیمپین شپ جیت لی

منگل 19 نومبر 2019 19:03

پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونیئر اسکرائبل چیمپین شپ جیت لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونیئر اسکرائبل چیمپین شپ جیت لی۔ پاکستان کے سید عماد علی سب سے کم عمر جونیئر ورلڈ چیمپئن بن گئے۔

(جاری ہے)

سیّد عماد علی چیمپئن شپ کے تینوں روز پہلی پوزیشن پر رہے۔ سیّد عماد علی نے چیمپئن شپ میں 20 میں سے 17 میچزمیں کامیابی حاصل کی ۔پاکستان نے انڈر 18، انڈر14، انڈر 12 اور انڈر 10 ٹائٹلز بھی جیتے۔ طحہ مرزا انڈر 18 اور صائم وقار انڈر 14 کے چیمپئن قرار، مونس خان انڈر 12 اور مصباح الرحمان نے انڈر 10 کیٹگری میں کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 19:03:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :