پاکستان کی اپیل مسترد،ڈیوس کپ ٹینس کے مقابلے قازقستان میں ہوں گے

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد میں 29 اور 30 نومبر کو شیڈول تھے

منگل 19 نومبر 2019 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی اپیل خارج کرتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ برقراررکھاہے۔ایشیا اوشیانا گروپ ون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد میں 29 اور 30 نومبر کو شیڈول تھے تاہم بھارتی ٹینس حکام کیمطالبے پر سکیورٹی کو جواز بناکر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے چار نومبر کو یہ مقابلے نیوٹرل مقام پر شفٹ کرن کا اعلان کیاتھا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی جسے آئی ٹی ایف نے مسترد کردیاہے اور یہ اب مقابلے قازقستان میں کروانے کے بارے میں دونوں ممالک کو آگاہ کردیاگیاہے۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سے کی جانے والی اس ناانصافی پر پر ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان پہلے ہی ان مقابلوں کا بائی کاٹ کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپیل خارج ہونے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت ضرور کرے گی تاہم پی ٹی ایف کی طرف سے سینئرز کے بجائے جونیئر ٹیم کو بجھوانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 22:49:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :