آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا

ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو، تمام معاملات کا جائزہ لے کر آسٹریلیا ٹیم کے دورہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا: آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سی ای او کیوین رابرٹس

muhammad ali محمد علی بدھ 20 نومبر 2019 00:03

آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر2019ء) آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا، آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سی ای او کیوین رابرٹس کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو، تمام معاملات کا جائزہ لے کر آسٹریلیا ٹیم کے دورہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سی ای او کیوین رابرٹس نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو، سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں سیریز کیلئے حامی بھرنا حوصلہ افزا ہے۔

پی سی سی کی جانب سے ایک جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کیوین رابرٹس نے کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان میں ٹیسٹ میچز کا انعقاد حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں سیریز کیلئے حامی بھرنا حوصلہ افزا ہے، ہماری خواہش ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل اور جلد بحال ہو۔ سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان پر فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے، تمام معاملات کا جائزہ لے کر آسٹریلیا ٹیم کے دورہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

کیوین رابرٹس نے کہا کہ پاکستان میں سیریز اس بات کا عندیہ ہے کہ سیکیورٹی کے حالات درست سمت میں جارہے ہیں، امید ہے آسٹریلین ٹیم دو طرفہ تعلقات کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
                                                   
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 00:03:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :