پروٹیز بلے باز ڈیوڈ ملر کا آئندہ بگ بیش لیگ کیلئے ہوبارٹ سے معاہدہ طے پاگیا

بدھ 20 نومبر 2019 16:55

پروٹیز بلے باز ڈیوڈ ملر کا آئندہ بگ بیش لیگ کیلئے ہوبارٹ سے معاہدہ طے پاگیا
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) جنوبی افریکن بلے باز ڈیوڈ ملر نے آئندہ شیڈول 2019-20ء بگ بیش لیگ کیلئے ہوبارٹ ہریکینز کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ 30 سالہ ڈیوڈ ملر ملک اور ملک سے باہر 14 میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ملر کو 126 ون ڈے انٹرنیشنل اور 72 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوبارٹ ہریکینز سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہوں اور اب ہوبارٹ ہریکینز کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کیلئے پر جوش ہو رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوبارٹ کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 16:55:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :