عارف والا، پانچواں آل پاکستان سردار علی حسین ڈوگر میموریل ٹی 20 ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

بدھ 20 نومبر 2019 16:59

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) پانچواں آل پاکستان سردار علی حسین ڈوگر میموریل ٹی 20 ٹورنامنٹ کل (بروز جمعرات) سے بابا فرید کرکٹ ا سٹیڈیم عارفوالا میں زیراہتمام کریسنٹ کرکٹ کلب منعقد ہورہاہے جس میں ملک بھر سی32 نامورٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ زواری کرکٹ اکیڈمی ملتان بمقابلہ حسین عباس کرکٹ کلب ماموں کانجن کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی سابقہ چیئرمین بلدیہ سید ہادی حسین زیدی اور معروف سماجی شخصیت احسن حبیب ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں فرسٹ پرائز 2لاکھ روپے اور گولڈ ٹرافی جبکہ سیکنڈ پرائز ایک لاکھ روپے اور سلورٹرافی ہوگی۔
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 16:59:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :