بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ارشد خان کوایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا

پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ارشد خان کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا ہے

بدھ 20 نومبر 2019 18:53

بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ارشد خان کوایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء) پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ارشد خان کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ وہ قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے نویں راوٴنڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔نویں راوٴنڈ کا میچ 25 سے 28 نومبر تک یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان اورناردرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔


ارشد خان کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے آرٹیکل2.21 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا گیا۔ارشد خان کو کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔
واقعہ قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان جاری آٹھویں راوٴنڈ کے میچ کے پہلے روزکے دوسرے سیشن سے قبل پیش آیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے دوران ارشد خان کو باوٴنڈری لائن پرموجود امپائرز تک پہنچ کر نامناسب ریمارکس دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
آن فیلڈ امپائرز فاروق علی خان اورثاقب خان نے ارشد خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔
میچ ریفری کامران چوہدری نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ارشد خان کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا۔
 ارشد خان کی جانب سے اعتراض کرنے پر میچ کے دوسرے روز کھیل کے بعد سماعت کی گئی جس میں ارشد خان پر عائد سزا کو برقرار رکھا گیا۔

سماعت میں دونوں آن فیلڈ امپائرز کے علاوہ بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اور منیجر نے شرکت کی۔
فیصلے کی روشنی میں ارشد خان اگلے میچ میں ڈریسنگ روم اور فیلڈ آف پلے میں داخل نہیں ہوسکتے لہٰذاآئندہ میچ کے لیے بلوچستان کی ٹیم ارشد خان کے متبادل کااعلان کرسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 18:53:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :