قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آخری راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل

سندھ کے ولید احمد نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی، خیبرپختونخوا کے اسپنر آصف آفریدی کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں

بدھ 20 نومبر 2019 20:32

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آخری راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء) نیا ناظم آباد گراوٴنڈ کراچی میں سندھ نے بلوچستان کے 170 رنز کے جواب میں 1وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنالیے ہیں۔ سندھ کے محمد سلیمان 10 اور رمیز راجہ جونیئر8 رنزبناکر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوسکا۔ شہباز خان کے علاوہ بلوچستان کا کوئی بلے باز سندھ کے اسپنر ولید احمد کی عمدہ باوٴلنگ کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 170 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔

شہباز خان نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اسپنر ولید احمد نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دانش عزیز نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے 208 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنالیے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد محسن 23 اور محمد نعیم 18 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔

اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا تو خیبرپختونخوا کے اسپنرز آصف آفریدی اور خالد عثمان کی شاندار باوٴلنگ کی بدولت پوری ٹیم 208 رنز پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئی۔ناردرن کی جانب سیسرمد بھٹی 87 اور عمیر خان 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 97نز کی شراکت قائم ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے اسپنر آصف آفریدی نے 5 اورخالد عثمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


ادھر ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم سنٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 281 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی ہے۔ سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بلے باز مقبول احمد 62 اور محمد عمران ناقابل شکست 52 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سیفاسٹ باوٴلر نثار احمد نے 5 اور اسپنر احمد صفی عبداللہ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز کھیل کے دوسرے روز کرے گی۔
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 20:32:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :