فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپئن شپ میں کے آر ایل ماڈل کالج کہوٹہ کی کامیابی

بدھ 20 نومبر 2019 20:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام جاری فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپئن شپ میں کے آر ایل ماڈل کالج کہوٹہ نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری نے اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون تھری کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کے آر ایل ماڈل کالج کہوٹہ نے او پی ایف کالج فار بوائز ایچ ایٹ کو 3-1 سے ہرا دیا جبکہ اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری نے اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون تھری کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ میچ کمشنر کے فرائض محمد صدیق بنگش نے جبکہ ریفری کے شکیل احمد نے انجام دیئے، چیمپئن شپ میں 34 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 20:45:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :