ْفیڈرل بورڈ انٹرڈائریکٹوریٹ سکولزبوائز فٹ بال چیمپئن شپ میں (آج) دو میچز کھیلے جائیں گے

بدھ 20 نومبر 2019 20:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام جاری فیڈرل بورڈ انٹرڈائریکٹوریٹ سکولزبوائز فٹ بال چیمپئن شپ کے مزید 2 میچ (آج) جمعرات کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کا مقابلہ جے ای ایس ٹیکسلا کے درمیان ہو گا۔ دوسرے میچ میں آئی ایم سی بی جی ایٹ ون اور اے پی ایس لال کڑتی کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں 34 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 20:45:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :