فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز والی بال چیمپئن شپ کے مقابلے 25 نومبر سے شروع ہونگے

جمعرات 21 نومبر 2019 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز والی بال چیمپئن شپ کے مقابلے 25 نومبر کو اسلام آباد ماڈل کالج فار کامرس ایچ ایٹ فور، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 16 کالجز کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز چھ میچ کھیلے جائیں گے اور چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 15:50:31