عالمی کبڈی کپ کے سلسلہ میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا

جمعرات 21 نومبر 2019 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) عالمی کبڈی کپ کے سلسلہ میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 24 نومبر کو سہ پہر تین بجے ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے آفس میں ہوگا،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ اجلاس میں عالمی کبڈی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے حوالے سے بات جیت ہوگی ،قومی پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی میں لیفٹیننٹ کرنل نبیل رانا (پاکستان آرمی)، رائے مسعود احمد (پاکستان واپڈا)،طاہر وحید جٹ (سیکرٹری جنرل پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن)، فریاد علی (پاکستان ائرفورس) اور شہراد حنیف(ایس این جی پی پی ایل) شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ 2 دسمبر سے اسلام آباد میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا،عالمی (سرکل )کبڈی کپ 12 سے 18 جنوری تک لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے، پاکستان عالمی کبڈی کپ کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے، ٹورنامنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور کری ایٹومنیجمنٹ سپورٹس کے تعاون سے کھیلا جائے گا،
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 16:16:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :