پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کا فائنل (آج) کھیلا جائے گا

جمعہ 22 نومبر 2019 10:00

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایمرجنگ ٹیموں کے درمیان ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیم کپ کا فائنل میچ (آج) ہفتہ کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ایمرجنگ ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیشی ایمرجنگ ٹیم کی قیادت نجم الحسین کرینگے۔ اس سے قبل پاکستان ایمرجنگ ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کو 3 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 10:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :