وزیراعظم کا وعدہ وفا نہ ہوا، ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور دنیا سے رخصت ہوگئی
وزیر اعظم عمرا ن خان نے قومی کھلاڑی کے علاج کروانیکا اعلان کیا تھا
ذیشان مہتاب جمعہ 22 نومبر 2019 13:59
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22نومبر2019ء) کراچی میں ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور دنیا سے رخصت ہوگئی۔کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور کے علاج کرانے کا اعلان وزیر اعظم عمران نے منصب سنبھالتے دیا۔ کینسر کے عارضے میں مبتلا مہک انور کے والدین کے پاس اپنی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے ختم ہوگئے تھے جبکہ اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 21 اگست کو اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہک کی بیماری کا نوٹس لے لیا ہے،فوا د چوہدری نے ٹویٹر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ وزیر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دست بردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں‘۔فواد چوہدری کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے باوجود کوئی حکومتی مدد مہک کو نہ مل سکی جبکہ مہک کے علاج پر ان کے والدین اپنی تمام جمع پونجی لگا چکے تھے،مہک کے والدین نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے قرض بھی لیا اور اب ان کے کندھوں پر قرض کا بوجھ بھی آچکا ہے جبکہ ان کے پاس علاج کو جاری رکھنے کی سکت نہیں رہی۔
مہک انور کی بہن کا کہنا تھا کہ مہک کا علاج 6 سے 7 ماہ جاری رہتا تو شفا ممکن تھی، ہر ماہ 2 کیمویونی ہونی تھی لیکن اب علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔اہل خانہ کا کہنا تھا مہک کے علاج کے لیے حلیم عادل شیخ سمیت کئی رہنما گھر آئے مگر حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی تھیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 13:59:30
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے