مصبا ح الحق کی ناقص سلیکشن نے برسبین ٹیسٹ میں قومی ٹیم کےلئے مشکلات بڑھادیں

چیف سلیکٹر نے بہتر اکانومی ریٹ کے مالک محمدعباس پر عمران خان سینئر کو ترجیچ دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 نومبر 2019 14:39

مصبا ح الحق کی ناقص سلیکشن نے برسبین ٹیسٹ میں قومی ٹیم کےلئے مشکلات بڑھادیں
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22نومبر2019ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصبا ح الحق کی ناقص سلیکشن نے برسبین ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھادیں۔برسبین ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ نے نسیم شاہ کو ڈیبیو کروانے کے ساتھ ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور عمران خان سینئر کو میدان میں اتارا تاہم یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا اور جہاں قومی ٹیم پورا دن بلے بازی کرنے کے باوجود 240رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی وہیں آسٹریلیوی بلے بازوں نے ایک دن میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر312رنز بنا لیے ،پاکستانی باﺅلر پورا دن کینگرو بلے بازوں کے رنز کے سیلاب کے آگے بند نہ باندھ سکے جس کی بڑی فاسٹ باﺅلر محمد عباس کی جگہ عمرا ن خان سینئر کی سلیکشن تھی جو12اوورز میں 3.58 رنزفی اوور کے ساتھ 43رنز دینے کے باوجود ایک بھی وکٹ نہ لے سکے ۔

(جاری ہے)

اگر عمران خان سینئر اور محمد عباس کے فرسٹ کلاس اکانومی ریٹس کا جائزہ لیا جائے تو عمران خان نے3.47اور عباس نے 2.73رنز فی اوور کی اوسط سے رنز دیئے ہیں ، عمران خان سینئر کا ٹیسٹ اکانومی ریٹ3.42اور محمد عبا س کا2.47ہے ،اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران عباس نے اب تک27اننگز میں محض3مرتبہ تین رنز فی اوور سے زیادہ کی مار کھائی ہے جب کہ عمران خان سینئر17اننگز میں 8مرتبہ تین سے زیادہ کے اکانومی ریٹ سے رنز دے چکے ہیں ۔محمد عباس کیریئر میں 14ٹیسٹ میچوں میں 18.86 کی اوسط سے 66 وکٹیں لے چکے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرے دن کے کھیل میں پاکستانی باﺅلرز کی بے بسی کو دیکھتے ہوئے ان کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 14:39:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :