انجری کا شکار ہو کر منظرعام سے غائب ہونے والے حسن علی کدھر ہیں؟ پتہ چل گیا

پیسر نے فٹنس بحال کر لی،کلب کرکٹ بھی کھیلی،قائد اعظم ٹرافی میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 نومبر 2019 15:38

انجری کا شکار ہو کر منظرعام سے غائب ہونے والے حسن علی کدھر ہیں؟ پتہ چل گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22نومبر 2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے فٹنس بحال کر لی ہے اور کلب کرکٹ کا بھی آغاز کر دیا ہے جبکہ اگلے ہفتے وہ قائد اعظم ٹرافی کے 9 ویں راﺅنڈ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق 25 سالہ فاسٹ باﺅلر حسن علی کمر کی انجری کی وجہ سے ستمبر کے وسط کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اس سیزن میں وہ اب تک صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیل سکے ہیں جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ان کی بحالی صحت پر کام شروع کردیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسن علی اب کرکٹ کے میدان میں واپسی کیلئے تیار ہیں، ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ حسن علی آئندہ ہفتے کراچی میں خیبر پختونخوا کیخلاف میچ میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ میڈیکل سائنس ڈاکٹر سہیل سلیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی نے باضابطہ باﺅلنگ کا آغاز کردیا ہے۔ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ حسن علی نے نیٹ پر باﺅلنگ کرنے کے علاوہ ایک کلب میچ میں بھی شرکت کی جس میں بغیر کسی تکلیف کے 7 اوورز کرائے۔ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ حسن علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کی جانب گامزن ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ فاسٹ باﺅلر قائد اعظم ٹرافی کے نویں راﺅنڈ میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 15:38:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :