پی ایس ایل 5،فخر زمان کی لاہور قلندرز سے چھٹی کا امکان
شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی نئی ٹیم کی جانب سے ان ایکشن ہوسکتے ہیں
ذیشان مہتاب جمعہ 22 نومبر 2019 16:20
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22نومبر2019ء) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کے پانچویں سیزن میں کئی پاکستانی سٹارز کی جانب سے ٹیمیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل فائیو میں ٹیموں کی تشکیل کے لیے مینجمنٹ کے ارکان نے سوچ بچار شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس بار کراچی کنگز کی جانب سے نہیں کھیلیں گے، لاہور قلندرز بابر اعظم کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ فخر زمان کو لاہور قلندرز کی ٹیم سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اورسابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے بھی ٹیم تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔دونوں کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے خواہاں شرجیل خان بھی کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹریڈ ونڈو اوپن ہے۔ ٹیموں کی تکمیل کے لیے ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 16:20:33
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے