قائد اعظم ٹرافی کے نویں مرحلے کا آغاز 25 نومبر سے ہوگا

جمعہ 22 نومبر 2019 17:06

قائد اعظم ٹرافی کے نویں مرحلے کا آغاز 25 نومبر سے ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں مرحلے کا آغاز 25 نومبر سے ہوگا اور تین میچز مختلف مقامات پر شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے زیر اہتمام میگا ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 25 ویں میچ میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں مدمقابل ہوں گی، سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا جبکہ سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم 117 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 17:06:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :