سپورٹس ڈیسک

فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ بوائز والی بال چیمپیئن شپ 25 نومبر سے شروع ہو گی،غلام مرتضی چیمہ

جمعہ 22 نومبر 2019 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء)فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ بوائز والی بال چیمپیئن شپ 25 نومبر سے اسلام آباد ماڈل کالج آف کامرس فار بوائز ایچ ایٹ فور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضی چیمہ نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور چیمپیئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک سولہ کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپیئن شپ سیمی فائنل مقابلے 26 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز چھ میچز کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 18:20:19