ویں نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

جمعہ 22 نومبر 2019 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ (کل) اتوار سے شروع ہوگی۔ افتتاحی میچ سی ڈی ایس ایس کلب اور محسن گیلانی کلب کے درمیان کراچی میں کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے میچز کراچی میں 24 نومبر سے جبکہ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 25 نومبر سے کھیلے جائیں گے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جن کو سات گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، گروپ ون میں جفاکلب، کراچی کلب اورنسیم حمید کلب ، گروپ ٹو میں دیا کلب، بلوچستان اورفٹ بال سکول آف ایکسیلنس، گروپ تھری میں سی ڈی ایس ایس کلب، محسن گیلانی کلب، کراچی ککرز کلب، کراچی یونائیٹڈ کلب اور سندھ ، گروپ فور میں پاکستان واپڈا، سی جے ایم کلب سیالکوٹ اورینگ رائزنگ سٹار کلب لیہ، گروپ فائیو میں پنجاب، ماڈل ٹائون کلب اور ہائرایجوکیشن کمیشن،گروپ سکس میں ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی، اسلام آباد، اورگلگت بلتستان جبکہ گروپ سیون میں پاکستان آرمی، فرنٹ ائیرکلب، خیبرپختونخوا اور ہاکس کلب کی ٹیمیں شامل ہیں اور چیمپئن شپ مقابلے 5 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

وقت اشاعت : 22/11/2019 - 18:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :