فاسٹ باولر حسن علی نے فٹنس بحال کر لی کلب کرکٹ کا بھی آغاز کردیا

ع*اگلے ہفتے وہ قائد اعظم ٹرافی کے 9 ویں رائونڈ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے

جمعہ 22 نومبر 2019 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے فٹنس بحال کر لی ہے اور کلب کرکٹ کا بھی آغاز کر دیا ہے جبکہ اگلے ہفتے وہ قائد اعظم ٹرافی کے 9 ویں رائونڈ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق 25 سالہ فاسٹ بائولر حسن علی کمر کی انجری کی وجہ سے ستمبر کے وسط کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اس سیزن میں وہ اب تک صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیل سکے ہیں جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی ای) میں ان کی بحالی صحت پر کام شروع کردیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسن علی اب کرکٹ کے میدان میں واپسی کیلئے تیار ہیں، ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ حسن علی آئندہ ہفتے کراچی میں خیبر پختونخوا کیخلاف میچ میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ میڈیکل سائنس ڈاکٹر سہیل سلیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی نے باضابطہ بائولنگ کا آغاز کردیا ہے۔ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ حسن علی نے نیٹ پر بائولنگ کرنے کے علاوہ ایک کلب میچ میں بھی شرکت کی جس میں بغیر کسی تکلیف کے 7 اوورز کرائے۔ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ حسن علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کی جانب گامزن ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ فاسٹ بائولر قائد اعظم ٹرافی کے نویں رائونڈ میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 21:19:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :