نسیم شاہ مستقبل کا سپر سٹار ہے ،ڈیوڈ وارنر بھی نوجوان پیسر کے مداح ہو گئے

نوجوان فاسٹ باﺅلر نے کینگرو اوپنر کو نوعمری کے محمد عامر کی یاد دلا دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 نومبر 2019 13:59

نسیم شاہ مستقبل کا سپر سٹار ہے ،ڈیوڈ وارنر بھی نوجوان پیسر کے مداح ہو گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23نومبر2019ء) نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو نوعمری کے محمد عامر کی یاد دلا دی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ نوجوان پاکستانی پیسر باصلاحیت ہیں لیکن کسی کے لیے بھی گابا سٹیڈیم میں ڈیبیو آسان مرحلہ نہیں ہوتا،پورے دن باﺅلنگ کرتے ہوئے نسیم کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آئی،مجھے ان میں مستقبل کا سپر سٹار نظر آرہا ہے،کسی دور میں محمد عامر بھی اسی طرح منظر عام پر آئے اور کینگروز کو مشکل میں ڈال دیا تھا لیکن آپ کیریئر کے اوائل میں ہی کسی سے بولنگ کی اتنی سمجھ بوجھ کی توقع نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچز میں محمد حسنین اور محمد موسٰی کا بھی سامنا کیا تھا،اگر باﺅلنگ کوچ وقار یونس ان کی لائن اور لینتھ پر کام کریں تو ایک دن یہ باﺅلرز پاکستان کی پیس پاور ثابت ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر اس وقت نسیم شاہ کا شکار بنتے بنتے رہ گئے جب ان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے تاہم وہ گیند نو بال قرار دیدی گئی۔ڈیوڈ وارنر نے اس کے بعد انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 150 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ نسیم شاہ کی باﺅلنگ سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں مستقبل کا سپرسٹار قرار دیدیا ۔                  
 
وقت اشاعت : 23/11/2019 - 13:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :