پاکستانی کرکٹرزکے فٹنس کیمپ ڈرامے کا ڈراپ سین

عماد وسیم اور عامرعمرے کیلئے روانہ،صرف عرفان کیمپ میں موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 نومبر 2019 14:52

پاکستانی کرکٹرزکے فٹنس کیمپ ڈرامے کا ڈراپ سین
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23نومبر 2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔عماد وسیم کے بعد فاسٹ باﺅلر محمد عامر بھی فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے۔
عماد کے بعد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے بھی سوشل میڈیا پر پیسر کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے،
فٹنس کیمپ میں صرف محمد عرفان رہ گئے ہیں۔

پی سی بی فٹنس کیمپ میں تین کرکٹرز کو بلایا گیا تھا۔ کیمپ 25 نومبرتک جاری رہے گا۔ ڈاکٹر سہیل کی نگرانی میں کیمپ بھی تاخیر سے شروع کیا گیا اور تین کرکٹرز کو جنوبی افریقا لیگ کے لئے این او سی بھی دے دیے گئے،پی سی بی کی پالیسی خاصی حیران کن ہے کہ ایک طرف ٹی ٹین لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہیں کئے جاتے اور دوسری طرف جنوبی افریقہ کی ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو جانے دیا جاتا ہے ،سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اکیڈمی میں تین کھلاڑیوں کو بلا کر اسے فٹنس کیمپ کا نام دے دیا گیا ہے جس کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

کیمپ کا اس وقت اعلان کیا گیا جب پی سی بی نے ابوظہبی ہونے والی ٹی ٹین لیگ کیلئے مشروط این او سی واپس لینے کا اعلان کیا۔این او سی واپس لینے کی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ اور ورک لوڈ مینجمنٹ بھی بتایا گیا۔ پہلے تو پاکستان کرکٹ بورڈ بھول ہی گیا کہ کیمپ 13 نومبر کو شروع کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ پی سی بی نے 15 نومبر کو اعلان کیا کہ پیر سے کیمپ لگایا جا ئے گا۔کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں کی تعداد صرف 3 ہے۔ ان میں محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/11/2019 - 14:52:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :