افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

منگل 26 نومبر 2019 16:53

افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا
لکھنئو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2019ء) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ کل27 نومبر سے لکھنئو میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد افغان ٹیم پہلی بار ویسٹ انڈیز سے نبرد آزما ہوگی، اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت، آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے، بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 26/11/2019 - 16:53:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :