فٹنس مسائل، شیکھر دھون ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے آئوٹ،

سنجو سیمسن متبادل کے طور پر 15 رکنی ٹیم میں شامل

بدھ 27 نومبر 2019 14:10

فٹنس مسائل، شیکھر دھون ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے آئوٹ،
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھوں انجری مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ہوم ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شیکھر دھون ایک ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچ کے دوران بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، مڈل آرڈر بلے باز سنجو سیمسن کو انکے متبادل کے طور پر ویسٹ انڈیز کے خلاف 6 دسمبر سے حیدرآباد میں شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز کیلئے بھارت کی 15 رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کرینگے، روہت شرما نائب کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں راہول ، شریاس ایئر، منیش پانڈے ، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم ڈوب، واشنگٹن سندر، رویندر جڈیجا، یوزویندر چاہل، کلدیپ یادو، دیپک چاہر، محمد شامی، بھونیشور کمار اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 6 دسمبر، دوسرا 8 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/11/2019 - 14:10:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :