فلپ ہیوگز کی اندوہناک موت کو5سال مکمل

آسٹریلوی اوپنر کو2014ءمیں فرسٹ کلاس میچ کے دوران گردن پر گیند لگی اور وہ جانبر نہ ہوسکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 نومبر 2019 13:27

فلپ ہیوگز کی اندوہناک موت کو5سال مکمل
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27نومبر2019ء) فرسٹ کلاس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے فوت ہونے والے آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز فلپ ہیوگز کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔یاد رہے آسٹریلوی اوپنر کو 25 نومبر 2014ءکو فرسٹ کلاس میچ کے دورا ن گردن کے پچھلے حصے پر گیند لگی تھی جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا اور ان کی سرجری کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور 26 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

فلپ ہیوگز آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 20 سال کی عمر میں سر انجام دیا تھا۔سلامی بلے باز نے آسٹریلیا کے لیے 26 ٹیسٹ، 25 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا تھا، سکور بورڈ پر فلپ ہیوز ہمیشہ کے لیے 63 رنز ناٹ آﺅٹ ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سری لنکن صحافی ڈینیئل الیگزینڈر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ” فلپ ہیوگز نے 20 سال کی عمر میں دنیا کی خطرناک ترین جنوبی افریقن باﺅلنگ کے خلاف ڈیبیو کیا اور سنچری سکور کی“۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ’ ’فلپ ہیوگز ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے“۔
                                                      
وقت اشاعت : 27/11/2019 - 13:27:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :