قومی ٹیم کے اوپنر عمران نذیر کیلئے بری خبر آگئی
میری خواہش ہے کہ عمران نذیر لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں مگر کھلاڑی منتخب کرنا میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں: چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا
محمد علی بدھ 27 نومبر 2019 23:18
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27نومبر2019ء) قومی ٹیم کے اوپننگ
بیٹسمین عمران نذیر اپنی بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد سے لاہور قلندرز کے
ساتھ منسلک ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ عمران نذیر پی ایس ایل
فائیو میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلیں گے۔لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ
آفیسر ثمین رانا سے 38سالہ عمران نذیر کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا
کہنا تھا کہ اوپننگ بیٹسمین قلندرز کی طرف سے کھیلیں گے یا نہیں اس کا
ڈرافٹ کے بعد پتا چلے گا۔عمران نذیر کو پی ایس ایل فائیو کی گولڈ کیٹگری
میں شامل کیا گیا ہے۔
ثمین رانا کا کہنا ہے کہ گولڈ کیٹگری میں ہمارے پاس
فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف اور سہیل اختر موجود ہیں جو کہ برقرار رہیں گے۔انہوں
نے کہا کہ عمران نذیر ٹی ٹین لیگ کھیل رہے ہوتے تو ان کے لئے یہ فائدہ مند
ثابت ہوتا کیونکہ اگر وہ پرفارم کرتے تو کوئی بھی ٹیم انہیں آسانی سے منتخب
کر لیتی۔ ثمین رانا نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے عمران نذیر لاہور کی
نمائندگی کریں مگر کھلاڑی منتخب کرنا میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 27/11/2019 - 23:18:57
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر