24 ویں عربیئن گلف کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 28 نومبر 2019 14:50

24 ویں عربیئن گلف کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2019ء) 24 ویں عربیئن گلف کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ 24 واں عربیئن گلف کپ فٹ بال ٹورنامنٹ قطر میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں (آج) جمعہ کو دو میچز کا فیصلہ ہوگا جس کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کا مقابلہ عراق سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ یمن اور میزبان قطر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ کویت کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 05 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 08 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/11/2019 - 14:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :