ہاکی کی بحالی کیلئے ہاکی لیگ متعارف کرارہے ہیں‘صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

کارپوریٹ سیکٹر کو شامل کرنے سے نئی راہیں کھلیں گی اور ہاکی کے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے،ہاکی سٹارز کو نئی نسل سے متعارف کرائیں گے ہاکی کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سپورٹس اسٹرکچر فراہم کررہی ہے،36ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 نومبر 2019 18:47

ہاکی کی بحالی کیلئے ہاکی لیگ متعارف کرارہے ہیں‘صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2019ء) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کی بحالی کے لئے ہاکی لیگ متعارف کرارہے ہیں، کارپوریٹ سیکٹر کو شامل کرنے سے نئی راہیں کھلیں گی اور ہاکی کے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جبکہ ہاکی سٹار سے نئی نسل کو متعارف کر انے کے لئے ان کے تعلیمی اداروں کے دورے کرانے پر بھی غور کررہے ہیں، ہاکی کی ترقی کے لئے پنجاب حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سپورٹس اسٹرکچر فراہم کررہی ہے، ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پی ایچ ایف کے ساتھ کھڑے ہیں، 36 ویںنیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا تین سال بعد انعقاد خوش آئند ہے یہ گیم چینجر ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 36 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری آصف باجوہ، چیف سلیکٹر منظور جونیئر اور دیگر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل، امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ان سے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کرایا گیا، کھلاڑیوں نے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کیساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کی ترقی کے لئے ہر طرح سے تعاون کررہے ہیں، ہاکی کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہاکی کے سٹارز سے نئی نسل کو متعارف کرایا جائے تاکہ ان میں ہاکی کھیلنے کا جذبہ پیدا ہو، اس حوالے سے ہاکی سٹارز کے سکولوں اور کالجوں کے دورے کرانے پر غور کررہے ہیں ، ہاکی کی ترقی کے لئے پنجاب حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سپورٹس اسٹرکچر فراہم کررہی ہے، ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پی ایچ ایف کے ساتھ کھڑے ہیں، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ہاکی کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، ہاکی کو فروغ دینے کے لئے ہاکی لیگ متعارف کرارہے ہیں اور اس میں نجی شعبہ کو بھی شامل کررہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو اچھا معاوضہ مل سکے، ہاکی لیگ کے انعقاد سے نئی راہیں کھیلیں گی، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے فیصل آباد میں نئی آسٹروٹرف بچھانے کے لئے کام شروع کردیا ہے اور فنڈز بھی دے دیئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/11/2019 - 18:47:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :