افغان کمشنریٹ کے زیراہتمام باکسنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

جمعہ 29 نومبر 2019 19:13

افغان کمشنریٹ کے زیراہتمام باکسنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2019ء) افغان کمشنریٹ خیبرپختونخواء برائے افغان مہاجرین کے زیراہتمام دوروزہ باکسنگ ٹورنامنٹ لالہ امان باکسنگ جمنازیم پشاورمیں اختتام پذیر ہوگیا، فائنل مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر پشاورمحمد عباس خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرافغان کمشنریٹ کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ یونیٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹرشہنازبیگم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرکوارڈی نیشن عجب خان،یوتھ ڈویلپمنٹ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد حنیف جان۔

سابقہ ڈائریکٹرجنرل وقار معروف،پی آر او احسان اللہ اور صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید کمال خان بھی موجودتھے سولہ روزہ سپورٹس سرگرمی باکسنگ چیمپین شپ کے آخری روزکھیلے گئے فائنلز نتائج کے مطابق49کیٹگری فائنل میں عیداللہ نے پہلی جبکہ منظورنے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

52کلوگرام فائنل میں محمدحسنین فاتح ٹھہرے شاہ حسین نے چاندی کاتمغہ اپنے نام کیا۔

60کے جی میں بازی سمیرکمال خان نے ماری انہوںنے نعمان ارشاد کومات دی۔64/ کے جی فائنل میں اعتزاز احسن پہلے اورمعشوق دوسرے نمبرپررہے۔75کلوگرام فائنل میں محمد فیضان سونے اورناصرلالہ چاندی،81کے جی فائنل میںعامروسیم پہلے اورجواد حسین دوسرے نمبرپررہے خواتین 57کلوگرام کافائنل ہادیہ کمال خان کے نام رہاانہوںنے ایک زبردست مقابلے کے بعدتاجلہ نور کوشکست دی۔

دورروزہسیکسٹینز ڈیز ایکٹیویزم باکسنگ چمپئن شپ میں ضلع پشاور کے افغانی اور پاکستانی باکسرزحصہ لیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوااسفندیار خٹک تھے میچزمیں صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید کمال خان نے چیف جیوری کے فرائض انجام دیے جبکہ ریفری ججز میں محمد اجمل خان،بہادر شیر،محمد افضل ،شیر علی، شہناز کمال خان اورفریحہ افغانی خان شامل تھی۔
وقت اشاعت : 29/11/2019 - 19:13:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :