ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹرپل سنچری مکمل کرلی

کینگرو اوپنر سہواگ،مارک ٹیلر،گیری سوبرز کے بعد پاکستان کیخلاف 300کرنیوالے چوتھے بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 نومبر 2019 11:43

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹرپل سنچری مکمل کرلی
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30نومبر2019ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 439 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبسشین انفرادی سکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی،
سٹیو سمتھ مسلسل دوسرے مقابلے میں بھی ناکام رہے اور36رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکار بن گئے ، واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہے، جس میں 'پنک بال' استعمال کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کےلئے حارث سہیل، نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسیٰ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل 19سالہ موسیٰ خان آسٹریلیا کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باو¿لنگ دونوں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئیں اور آسٹریلیا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔اگر پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں بھی شکست سے دوچار ہوتی ہے تو یہ گرین شرٹس کو آسٹریلوی سرزمین پر لگاتار پانچواں کلین سوئپ ہوگا جہاں فتح تو دور پاکستانی ٹیم گزشتہ 20 سال میں کوئی ٹیسٹ میچ ڈرا بھی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے گی۔
وقت اشاعت : 30/11/2019 - 11:43:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :