اگر قومی ٹیم کے پاس ایسے کھلاڑی نہیں جو میچز جیت سکیں تو پھر دوبارہ آسٹریلیا مت جائیں: رمیز راجہ

یہ کہنا بھی درست ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور بڑے بے جوڑ مقابلے رہے، آسٹریلوی شائقین نے وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا اور الزام لگایا کہ پاکستان نے مقابلہ نہیں کیا: کمنٹیٹر رمیز راجہ کا دل ٹوٹ گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار دسمبر 11:46

اگر قومی ٹیم کے پاس ایسے کھلاڑی نہیں جو میچز جیت سکیں تو پھر دوبارہ ..
کینمبرا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔01دسمبر2019) : سابق قومی کرکٹ ٹیم پلیئیر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگ دیکھ کر انکا دل ٹوٹ گیا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر قومی ٹیم کے پاس ایسے کھلاڑی نہیں جو میچز جیت سکیں تو پھر دوبارہ آسٹریلیا مت جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ای ین چیپل کا یہ یہ کہنا بھی درست ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور بڑے بے جوڑ مقابلے رہے، آسٹریلوی شائقین نے وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا اور الزام لگایا کہ پاکستان نے مقابلہ نہیں کیا۔

رزید راجہ نے مزید کہا ہے کہ بابراعظم کے سوا کسی اور کا فٹ ورک درست نہیں رہا، انھوں نے اپنی وکٹیں حریف بولرز کو تحفے میں پیش کی ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا کی 589 رنز کی پہلی اننگز کے جواب میں گرین شرٹس 8 وکٹ کے نقصان پر 270 رنز بناچکی ہے جبکہ یاسر شاہ نے اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری بھی سکور کر لی ہے تاہم ابھی بھی پاکستان کو فالو آن کا خطرہ ہے، آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ اپنی بیٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا لیکن بابراعظم 97 رنزبنا کر 194 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک کی گیندپر آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی میدان میں آئے جو پہلی ہی گیند پر کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی کے بعد محمد عباس میدان میں موجود ہیں جبکہ یاسر شاہ نصف سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کا اسکور 589 رنز تک پہنچا تو آسٹریلین کپتان ٹم پین نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا، ڈیوڈ وارنر 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور آسٹریلین کپتان کا اننگز ڈکلیئر کرنے کا اقدام حیران کن تھا کیونکہ ڈیوڈ وارنر باآسانی 400رنز مکمل کر سکتے تھے، میتھیو ویڈ 38رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ڈیوڈ وارنر کی میراتھن اننگز میں 39چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ آسٹریلیا کے اننگز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز شروع کی تھی تو اننگز کے پانچویں ہی اوور م امام الحق آؤٹ ہوئے اور پکستان کی ٹیم 38رنز پر اپنے ابتدائی تین بلے بازوں کی خدمات سے محروم ہو چکی تھی ۔ جس وقت میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بنائے تھے، بابر اعظم 43 اور یاسر شاہ 4رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/12/2019 - 11:46:51

Your Thoughts and Comments