آسٹریلیاکیخلاف بری کارکردگی،سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

جنید خان ،عثمان شنواری اور راحت علی کو قومی ٹیم میں شامل کئے جانے پر غور

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 1 دسمبر 2019 18:26

آسٹریلیاکیخلاف بری کارکردگی،سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر 2019ء) آسٹریلیاکیخلاف بری کارکردگی کے بعد سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے ،فاسٹ باﺅلر جنید خان ،عثمان شنواری اور راحت علی کو قومی ٹیم میں شامل کئے جانے پر غور کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں باﺅلنگ،فیلڈنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں پر غور شروع کردیاہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور ہو گا، ذرائع کاکہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے ،فاسٹ باﺅلر جنید خان،عثمان شنواری اور راحت علی کو پاکستانی سکواڈ میں شامل کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے،ذرائع کاکہناہے کہ نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کا وطن واپسی پر انڈر 19 کیمپ میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے،قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سمیع اسلم ،عمران بٹ،اشفاق احمد اور عادل امین کوبلے بازوں میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

                                                              
وقت اشاعت : 01/12/2019 - 18:26:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :