امام الحق کو آئس لینڈ کرکٹ نے بھی مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

ڈیوڈ وارنر نے اپنی پچھلی دو ٹیسٹ اننگز میں اتنے رنز سکور کیے جتنے امام الحق نے پورے کیریئر میں نہیں کیے :ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 1 دسمبر 2019 19:34

امام الحق کو آئس لینڈ کرکٹ نے بھی مذاق کا نشانہ بنا ڈالا
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر 2019ء) آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکا م ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو آئس لینڈ کرکٹ نے بھی مذاق کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پہلی اننگز میں صرف 2رنز بنا پانے والے امام الحق دوسری اننگز میں بھی کھاتہ کھولنے کا موقع ملے بغیر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوکر پوویلین لوٹے،اس کے ساتھ ہی23سالہ امام الحق کا ٹیسٹ ریکارڈ مزید خراب ہوگیا،اوپنر اب تک11ٹیسٹ میچز کی 21 اننگز میں محض25.53کی اوسط سے485رنز سکور کرسکے ہیں جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں ،دوسری جانب کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر اپنی گزشتہ دو ٹیسٹ اننگز میں 489رنز سکور کرچکے ہیں جس میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران کھیلی گئی 335نا ٹ آﺅٹ رنز کی شاندار اننگز بھی شامل ہے اور یوں وارنر اس سیریز میں اپنی دو اننگز کے دوران امام الحق کے پورے ٹیسٹ کیریئر میں بنائے گئے رنز سے زیادہ سکور بنا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئس لینڈ کرکٹ کے ٹویٹر اکاﺅنٹ نے اس موقع کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے امام الحق کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ” ڈیوڈ وارنر نے اپنی پچھلی دو ٹیسٹ اننگز میں اتنے رنز سکور کیے ہیں جتنے امام الحق نے اپنے پورے ٹیسٹ کیریئر میں نہیں کیے ہیں “۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور5رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی کینگروز کی پوزیشن کافی مستحکم ہے ۔
وقت اشاعت : 01/12/2019 - 19:34:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :