پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جو نیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا انعقاد، 200سے زائد گرلز و بوائز کھلا ڑیوں کی شرکت

پیر 2 دسمبر 2019 14:54

پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جو نیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا انعقاد،  200سے زائد گرلز و بوائز کھلا ڑیوں کی شرکت
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جو نیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ خانیوال میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن کے زیر اہتما م منعقد ہوئی جس میں پنجاب بھر سے 200سے زائد گرلز و بوائز کھلا ڑیوں نے شرکت کی ۔بوائز انڈر16مقابلو ں میں ٹوبہ ٹیگ سنگھ نے پہلی ،ملتان نے دوسری ،گرلز انڈر 16مقابلو ں میں خانیوال نے پہلی ،جھنگ نے دوسری ،بوائز انڈر 14سنگل مقابلو ں نے زبیر انور ٹوبہ ٹیگ سنگھ نے پہلی ،مشرف خلیل بہا ولنگر نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز انڈر14سنگل مقابلو ں میں ارسہ بہا ولپور نے پہلی ،خانیوال کی سعدیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بوائز انڈر 16سنگل مقا بلو ں میں عثما ن امجد ٹوبہ ٹیگ سنگھ نے پہلی ،پارس اعظم ملتا ن نے دوسری جبکہ گرلز انڈر 16مقابلو ں میں شازمہ ساہیوال نے پہلی ،لاریب خانیوال نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہما ن خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خانیوال زین العا بدین میمن اور ایس پی انوسٹی گیشن سید بہا ر شاہ تھے جبکہ مہما نا ن اعزاز میں چیئرمین پنجاب ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن حاجی احسان الحق ادریس ،صدر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن عرفا ن اللہ خاں ،وائس پریذ یڈنٹ پی ٹی ٹی اے سید متین شاہ ،ڈپٹی پریذیڈنٹ پی ٹی ٹی اے عبد القیوم غوری،جنرل سیکرٹری پی ٹی ٹی اے حاجی عنبر بشیر ،ٹیسٹ کر کٹر رانا شبیر احمد ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر شفیق الر حمن خٹک ،تحصیل سپورٹس آ فیسر محمد حبیب ڈھکو ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آ فیسر سلما ن خالد،پرنسپل گرلزڈگری کالج پروفیسر حمیرا نعیم،سپرنٹنڈنٹ جیل چو ہدری طا ہر مجید صدر سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم انجم بشیر احمد، اسد جواد اور محمد وکیل تھے ۔

جبکہ صوبہ بھر سے ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلو ں کے عہد یداران، آ فیشلز اور صحا فیوں کی بڑی تعداد نے پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جو نیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ خانیوال میں بھر پور شرکت کی اور اعلی معیار کا کھیل دیکھا ۔پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر عرفا ن اللہ خاں نے ضلعی ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپا رٹمنٹ کو اس میگا ایونٹ کو شاندار طریقہ سے منعقد کروانے پر مبارکبا د دیتے ہو ئے بہت جلد خانیوال میں ماسٹر کپ یاقومی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ منعقد کروانے کا وعدہ کیا ۔

تین روزہ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جو نیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ 9کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کیا۔اس پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جو نیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں صدر سٹیزنز فورم ڈاکٹر یوسف سمرا،جنرل سیکرٹری شیخ یوسف ایڈووکیٹ ،سینئر صحافیوں چوہدری خالد محمود ،قلزم بشیر احمد ،چوہدری فرحان قیوم ،ساجد پرویز ،رانا معین ،رانا کاشف ،سعید افضل ،چو ہدری منیر،محمد سہیل ،تلمیر بلو چ ،صابر سلیم ،جاوید خان ،ولید چشتی ،نعما ن بدر بٹ ،قیصر عباس ،الطا ف حسین بھٹی ،ملک بابر ،اسلم میکن ،عبدالرحمن قلزم ،ملک عامر شفیع،محمد جاوید ،محمد احمد ،بر ہا ن قلزم ،مطلو ب خان ،شیخ طا ہر ،عثما ن کمبوہ ،منظور حسین بھٹی اور عبد اللہ قلزم سمیت معززین علاقہ اور سول سوسا ئٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

وقت اشاعت : 02/12/2019 - 14:54:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :