ویںگلف فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز پرسوں کھیلے جائیں گے

منگل 3 دسمبر 2019 13:50

ویںگلف فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز پرسوں کھیلے جائیں گے
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2019ء) 24 ویں گلف فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، سعودی عرب، قطر، عراق اور بحرین کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز پرسوں جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چوبیسواں عربیئن گلف کپ فٹ بال ٹورنامنٹ قطر میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ عراق اور بحرین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ سعودی عرب اور قطر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 03/12/2019 - 13:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :