سائوتھ ایشین گیمز مینز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، سری لنکا انڈر 23 نے نیپال کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 3 دسمبر 2019 16:50

سائوتھ ایشین گیمز مینز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، سری لنکا انڈر 23 نے نیپال کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2019ء) سائوتھ ایشین گیمز مینز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کی انڈر 23 ٹیم نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کرتیپور میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، دیپیندرا سنگھ نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کمندو مینڈس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن انڈر 23 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شامو ایشن نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 72 رنز بنائے، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 03/12/2019 - 16:50:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :