خصوصی افراد کا عالمی دن ، خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ میچ کا انعقاد

منگل 3 دسمبر 2019 18:27

خصوصی افراد کا عالمی دن ، خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ میچ کا انعقاد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2019ء) خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیاگیا جس میں خیبرپختونخوا ہینڈ ی کیپ کلب نے اقراء کلب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ، اس موقع پر ڈائریکٹر پشاور بک فائونڈ یشن مراد علی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس انٹر نیشنل ایتھلیٹ جعفر شاہ ، اولمپئن نصر الله، ٹیبل ٹینس کے انٹر نیشنل سپیشل کھلاڑی محمد ابراہیم ،آصف قریشی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، صوبائی ہینڈ ی کیپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں کرکٹ میچ کاانعقاد کیاگیا جو کہ اقراء کرکٹ کلب اور خیبرپختونخوا ہینڈ ی کیپ کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں اقراء کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ بیس اوورز میں 123 رنز بنائے جس میں منظور چالیس ، بشیر تیس رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، ہینڈی کیپ کی طرف سے شیر علی نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

آفتاب اور باچا نے تین تین کھلاڑی آئوٹ کئے ، جواب میں ہینڈی کیپ کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ، واحد 50 اور ثاقب چالیس رنز کے ساتھ نمایاں سکوررہے ۔ اس طرح ہینڈ ی کیپ کلب نے میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔
وقت اشاعت : 03/12/2019 - 18:27:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :