ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر فاتحانہ انداز میں سیریز کا آغاز کرینگے، روہت شرما

بدھ 4 دسمبر 2019 12:58

ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر فاتحانہ انداز میں سیریز کا آغاز کرینگے، روہت شرما
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائپ کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر فاتحانہ انداز میں تین میچوں کی سیریز کا آغاز کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوگئی ہے، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام کی غرض سے شرکت نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ وہ ویسٹ اندیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور کالی آندھی کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شرما نے کہا کہ ویرات کوہلی کی واپسی سے انکی ٹیم مضبوط ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس کو شکست دینا آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/12/2019 - 12:58:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :