جو ڈینلی نے ولیمسن کا آسان کیچ ڈراپ کرکے خود کو مذاق کا نشانہ بنالیا

سال کے بدترین ڈراپ کیچز کے امیدواروں میں شامل ہونے والا آخری اضافہ بنے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 دسمبر 2019 13:36

جو ڈینلی نے ولیمسن کا آسان کیچ ڈراپ کرکے خود کو مذاق کا نشانہ بنالیا
ہیملٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 دسمبر2019ء) دوسرے ٹیسٹ میں انگلش پیسر جوفرا آرچر کی گیندپر جوڈینلی نے آسان ترین کیچ گرا کر سب کو ہنسنے کا موقع فراہم کردیا۔انگلینڈ سے ہیملٹن ٹیسٹ میں 104 کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن کوتین مواقع ملے۔ جوفرا آرچر کی گیندپر جو ڈینلی نے آسان ترین کیچ گرا کر سب کو ہنسنے کا موقع فراہم کردیا،
وہ سال کے بدترین ڈراپ کیچز کے امیدواروں میں شامل ہونے والا آخری اضافہ بنے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا ۔ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کیویز ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 96 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان کین ولیمسن 37 اور راس ٹیلر 31 رنز پر کھیل رہے تھے، نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد میچ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور مڈل آرڈر بلے باز راس ٹیلر نے انتہائی محتاط انداز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش باﺅلرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ ٹیم کے باﺅلرز کی ایک نہ چلنے دی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت ناقابل شکست 213 رنز کی شراکت داری قائم کی، انگلینڈ ٹیم کے باﺅلرز کی انتھک کوشش کے باوجود کیویز بلے باز ان سے آﺅٹ نہ ہوسکے اور یوں پورا دن کیویز بلے بازوں کے نام رہا، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 241 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 104 اور راس ٹیلر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

(جاری ہے)

یوں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ انگلش کپتان جوروٹ کو میچ کا جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 
وقت اشاعت : 04/12/2019 - 13:36:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :