سائوتھ ایشین گیمز مینز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 4 دسمبر 2019 16:54

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) سائوتھ ایشین گیمز مینز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیپال میں سائوتھ ایشین گیمز میں مینز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ میزبان نیپال اور بھوٹان کی انڈر 23 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ مالدیپ اور سری لنکن انڈر 23 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو فیصلہ 9 دسمبر کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/12/2019 - 16:54:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :