شنواری ستوری نے پشاور فٹبال لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

بدھ 4 دسمبر 2019 20:39

شنواری ستوری نے پشاور فٹبال لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) پشاور فٹبال لیگ سیزن تھری کا فائنل شنواری ستوری نے چترال درویش کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیکر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، مہمان خصوصی اے ڈی سی اشفاق احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر صلاح الدین ، ریجنل سپورٹس سپورٹس آفیسر سلیم رضا،یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین گل حیدر ، یوتھ آفیسر سردار عرفان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن کے پراجیکٹ ’’برنگ بیک سپورٹس ان کے پی کے‘‘ کے زیر انتظام پشاور کے تاریخی طہماس خان سٹیڈیم میں جاری پشاور فٹبال لیگ سیزن تھری کا فائنل گزشتہ روز چترال درویش اور شنواری ستوری ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس میں شنواری ستوری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال درویش کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیکر کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا ۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر ہی جبکہ دوسرے ہاف میں شنوری ستوری نے دوسرا گول کرکے میچ میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی ۔شنوای ستوری کی طرف سے عالمگیر اورمنصور جبکہ چترال کی طرف سے قادر نے گول کیا ۔اس سے قبل سیمی فائنل میں چترال درویش حیات آباد توریالی اورکے درمیان کھیلا گیاجو چترال درویش نے 1-0سے کامیابی حاصل کی ۔ چترال درویش کی جانب سے میچ کے دوسرے ہاف میں زاہد نے کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شنواری ستوری نے ڈی سی صوابی رائلز کی ٹیم کو 2-0سے ہرادیا جس میں شنواری ستوری کے اسد نے پہلا گول کیا جبکہ دوسرا گول ڈی سی صوابی رائلز کی کھلاڑیوں کے سبب ان پر گول ہوا ۔

یوں یہ میچ شنواری ستوری نے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔دونوں میچوں میں تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی اور سٹیڈیم فل بھرا ہوا تھا ۔
وقت اشاعت : 04/12/2019 - 20:39:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :