پہلا عیسیٰ لیب کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا دنگل کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈم پر جاری

بدھ 4 دسمبر 2019 20:49

پہلا عیسیٰ لیب کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا دنگل کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈم پر جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) عیسیٰ لیبارٹریز کے اشتراک سے بلوچ محمڈن فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سائوتھ کے زیر اہتمام KMCفٹ بال اسٹیڈیم پر "پہلا عیسیٰ لیب کپ ڈیپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ 2019؁ء میں دنگل جاری ،شاندار مقابلوں کے بعد سندھ پولیس کی ٹیم نے مد مقابل واٹر اینڈ سیوریج ٹیم کو 2کے مقابلے میں 3گول سے جبکہ سندھ گورنمنٹ پریس کی ٹیم نے مد مقابل کراچی ریلوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں 7گول سے پچھاڑ کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ محمڈن فٹبال کلب ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیراہتمام پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی اجازت اور عیسیٰ لیبارٹریز کے تعاون سے جاری 1st عیسیٰ لیب ڈیپا رٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں سندھ پولیس نے کراچی واٹر بورڈ کو3-2سے قابو کرکے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کی جانب سے عبدالوحید، عبدالعزیز اور علی خان،ناکام سائیڈ کراچی واٹر بورڈ کی طرف سے پرویز اور ظفر نے گول اسکور کئے۔

میچ کے پہلے ہاف میں چار اور دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا گیا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل سے شائقین فٹبال سے زبردست داد وصول کی۔سندھ پولیس کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کی48 ویں منٹ میں علی خان نے بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں3-2 کی سبقت دلوادی۔ کراچی واٹر بورڈ کی ٹیم میچ کے اختتام تک گول برابر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

اس طرح سندھ پولیس نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا ئی ۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں سندھ گورنمنٹ پریس نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل کراچی ریلوے کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 7گول سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی کھیل کے آغاز سے ہی سندھ گورنمنٹ پریس ٹیم کے فارورڈ نے کراچی ریلوے کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے اسٹرائیکر آزاد نے مسلسل 2گول پہلے ہاف کے ساتویں اورگیارہویں منٹ میں بنا کر اپنی ٹیم کو میچ میں 2-0کی سبقت دلا ئی جبکہ کرای ریلوے کی ٹیم پہلے ہاف میں ایک دو اچھے مووز بنا نے کے باوجود اُن کے فارورڈ گول کرنے میں ناکام رہے وقفے میں مہمان خصوصی انٹر نیشنل فٹ بالر اعجاز کارا کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ ،محمد قاسم ،نیشنل بنک کے محمد سلیم سماء ،رضا خان ،اخلاق احمد ،ابراہیم گلاب، نور احمد نورا اور دیگر موجود تھے ،کھیل کے دوسرے ہاف میں سندھ گورنمنٹ پریس نے کراچی ریلوے پر پانچ گول داغ کر مقابلہ صفر کے مقابلے میں 7گول کرکے سیمی فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرالی کھیل کے 59ویں منٹ میں علی خان نے تیسرا ،اُسامہ نے 64ویں منٹ میں چوتھا رضوان نے 7ویں منٹ میں پانچواں 74ویں منٹ میں جنید نے چھٹا اور 83ویںمنٹ میں سمیر نے ساتواں گول اسکور کیا کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری رضوان خان،فضل حسین ،اسسٹنٹ ریفریز حیدر علی ،ثمین خان ،بشیر بلوچ ،جاوید کارلوس ،عبدالباقی ،عبدالواسع ،میر عبدالستار جبکہ میچ کمشنر محمد یعقوب اور محمد اقبال منہاس جبکہ میڈیا کوارڈینٹر محمد سلیم سماء تھے ۔

وقت اشاعت : 04/12/2019 - 20:49:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :