قومی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ، پاکستان واپڈا اور پنجاب کی ٹیموں نے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:10

قومی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ، پاکستان واپڈا اور پنجاب کی ٹیموں نے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے لاہور سنٹر سے پاکستان واپڈا اور پنجاب کی ٹیموں نے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل رائونڈ 17 دسمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ماڈل ٹاؤن کلب لاہور نے پنجاب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول سے برابر رہیں، دوسرے ہاف کے 12 ویں منٹ میں ماڈل ٹاؤن کلب کی شمائلہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔ پنجاب کی کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ لاہور سنٹر میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، پاکستان واپڈا، ینگ رائزنگ سٹار لیہ اور ماڈل ٹاؤن کلب لاہور شامل تھیں۔ ریفری کے فرائض محمد اسلم، محمد ارشد، اقبال اور شازیہ رمضان نے جبکہ میچ کمشنر کے وحید مراد نے انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 19:10:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :