پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق اور سعید اجمل کو کوچنگ کی ذمے داری سونپ دی

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اب پاکستان سپر لیگ 5 میں 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ ہوں گے، جبکہ جادوگر اسپنر باولنگ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 دسمبر 2019 21:52

پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق اور سعید اجمل کو کوچنگ کی ذمے داری سونپ دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر 2019ء) پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق اور سعید اجمل کو کوچنگ کی ذمے داری سونپ دی، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اب پاکستان سپر لیگ 5 میں 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ ہوں گے، جبکہ جادوگر اسپنر باولنگ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 2 مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچویں سیزن کیلئے اپنے کوچنگ اسٹاف کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم کو 2 مرتبہ چیمپئن بنوانے والے مصباح الحق کو اب ٹیم کا کوچ تعینات کر دیا ہے۔ جبکہ سعید اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ کے باولنگ کوچ ہوں گے۔ اس سے قبل ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ تھے جو اب کراچی کنگز سے وابستہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مصباح الحق کی تقرری پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دیگر فرنچائزوں نے اعتراض کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے مفادات کا ٹکراﺅ قرار دیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن سے قبل مصباح اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے جسکی وجہ سابق مایہ ناز بلے باز خود تھے۔مصباح نے پہلے چوتھے سیزن میں کوچنگ سٹاف کے ساتھ منسلک ہونے پر رضامندی ظاہر کی تاہم اختتامی لمحات پر وہ اپنی بات سے مکر گئے اور کھلاڑی کی حیثیت سے لیگ میں شرکت پر اصرار کیا جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے انکی اس ضد کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں خیرباد کہہ دیا تھا اور مصباح گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی کی جانب ایکشن میں نظر آئے ۔ تاہم مصباح الحق اب دوبارہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ وابستہ ہو گئے ہیں۔
                         
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 21:52:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :